Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم تھری اور فیصل آباد، گوجرہ موٹر وے ایم فور کی موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کے مالکان بالخصوص ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ موسم گرما کی شدت میں اضافے کے باعث کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لے کر آئیں تاکہ حادثات کا خدشہ نہ رہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں موٹروے پر آنے والی کمزور ٹائروں کی حامل اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں جس سے سنگین حادثات کا خطرہ رہتاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے محفوظ سفر کی ضامن ہے اس لئے کمزور ٹائروں والی گاڑیوں کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیاں موٹر وے پر لانے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں