Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ابوظہبی پنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔

ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر، نائب وزیرِ اعظم و چیئرمین صدارتی دربار عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا
استقبالیے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی، پاکستان میں اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی اور اعلی پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے معروف سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات اور یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری زیر غور ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کے لیے ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں