اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے یکم جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یکم جون سے یکم جولائی تک جاری رہیں گے، جبکہ کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلباء شریک ہونگے۔
سائنس گروپ کا پرچہ صبح کی شفٹ میں لیا جائے گا جبکہ جنرل گروپ کے طلبہ دوپہر کی شفٹ میں امتحان دیں گے۔
سائنس گروپ کے امتحان کا وقت صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاہم جنرل گروپ کے طلبہ کے امتحانی اوقات 2 بجے سے 5 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔



















