وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اس اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے معاشی چیلنجز کے حوالے سے اجلاس میں حکومتی تعاون پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ایرا کے لیے ایک ارب روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے جبکہ وزارت داخلہ کے لیے 62 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ پر بھی غور ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس اجلاس میں وزارت داخلہ کی پانچ کروڑ 44 لاکھ روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری کا امکان ہے اس کے ساتھ وزارت صحت کی 12 ارب روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پر غور ہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں پاور ڈویژن کے لیے دو ارب روپے سے زیادہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ پر غور بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زیادہ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان بھی ہے جبکہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ منصوبے پر کام کرنے والے چینی ہلاک شدگان کیلئے کمپنسیٹری پیکیج کی منظوری کا امکان ہے۔



















