ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کا اضافہ طلب کیا گیا ہے، تاہم وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے لیے تاحال وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد مقرر نہیں کی جبکہ ترقیاتی بجٹ کی حد مقررکیے جانے کے بعد تجاویز کوحتمی شکل دی جائےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے لیے وزارتوں، ڈویژنزنے 2900 ارب روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ وزارتوں اورڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی اور بجٹ میں وزارتوں،ڈویژنزکے ترجیحاتی منصوبوں کے لیےفنڈز رکھے جائیں گے، تاہم بجٹ میں منصوبوں کےمعیار کو دیکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔



















