Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہوگئی

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ایٹ فور میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے تجاوزات ہٹانے اور دفتر کو سیل کرنے کی کارروائی جاری تھی۔

 اس دوران  پولیس اور پی ٹی آئی کے بعض ورکر آپ میں الجھ پڑے، تاہم پولیس نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو گرفتار کر لیا۔

  یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا، اللہ پاک نے مجھے بہت زیادہ حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

متعلقہ خبریں