Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید 0.34  فیصد کم ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں ہفتے میں 18 اشیاء سستی اور12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اس ہفتے میں لہسن 7.87، چکن 5.92، آٹا 4.66، پیاز 1.99 اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، اسی طرح  ایل پی جی 3.23 اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں بھی 0.04 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسی ہفتے کچھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے جن میں بیف 0.49 اور چنے کی دال 0.42 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ  چائے، مٹن، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں