الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی الیکشن 11 جولائی کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 27 تا 29 مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی کے 22 کی یہ نشست مبارک زیب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
بعد ازاں باجوڑ حلقہ پی کے 22 کے ضمنی الیکشن کے لیے ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر پھر بیوروکریسی سے لیا گیا ہے جبکہ
ڈپی کمشنر باجوڑ ڈی آر او، ایڈیشنل اے سی شاہ نواز آر او مقرر کر دیئے گئے ہیں۔



















