Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53 ویں کانووکیشن کا انعقاد، آئی ایس پی آر

لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے 53 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانووکیشن میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے37 افسران بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا نیول چیف نے کالج کی میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگاہی کی کوششوں کو سراہا، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول افسران اور کورس ممبران کے اہلخانہ شریک تھے۔

متعلقہ خبریں