Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان ٹرانسپوٹرز نے آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

 بلوچستان میں آل ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹ پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ وبلوچستان  کے ٹرانسوپوٹرز کا مطالبہ ہے کہ ضلع لسبیلہ کےحدود میں قائم چیک پوسٹوں کوختم کیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ تمام ٹرائیورز بطور احتجاج اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں اس کے بعد گڈزٹرک، مزدا او رمسافرکوچز سمیت دیگرگاڑیوں کوکھڑاکردیاگیا ہے۔

ٹرانسپورٹرزکی جانب سے انتظامیہ کو ضلع لسبیلہ کےحدود میں قائم چیک پوسٹوں کوختم کرنے کے لیے  48گھنٹوں کاالٹی میٹم دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کوروک کرتنگ کیاجاتا ہےاور گاڑیوں سےتیل نکالاجاتاہے اگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو قومی شاہراہ سمیت تمام شاہراؤں کو بلاک کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں