اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے مظفر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹریفک حادثے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر سوگواران سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔
بعدازاں جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا تھا۔



















