Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات؛ بجٹ سے متعلق مشاورت

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے وفد نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفدمیں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھیں۔

علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں