Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرحوم طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی وفات پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات میں بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے مرحوم کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ طلعت حسین لیجنڈ اداکار، ڈائلاگ ڈیلیوری کازمانہ متعرف تھا، انہوں نے جانداراداکاری سے شائقین کے دلوں میں بنائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی وی، تھیٹر، ریڈیو میں طلعت حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے جوخلا پیدا ہوا اسے کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں