Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیاسی نظام کو مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، حکومت نے پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے بامقصد مذاکرات کے لئے کھلے ہیں، نو مئی کے واقعات کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں چھوڑ کر ایوان میں آئیں، مثبت اپوزیشن کریں اور 2029 تک انتظارکریں۔

دوسری جانب حکومت نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت  دے دی۔

اس حوالے سے قائم مقام صدر اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں کابینہ میں شامل ہونے کے لیے مسلم لیگ ن سے بات چل رہی ہے، کبھی نہیں کہا ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تو کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی لیکن کیا پی ٹی آئی حکومت کی پیشکش کا مثبت جواب دے گی؟ اس بات کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں