Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے امریکہ کی جانب سے جاری تعاون کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔

متعلقہ خبریں