Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم تکبیر دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ایک پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف

وطن عزیز میں آج 26 واں یوم تکبیر منایا جارہا ہے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لئے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کر کے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لئے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے

شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس دن یہ عہد کرتی ہے کہ 28 مئی کو جس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ویسے ہی ہم شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔

 آئیں آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہش مند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

قائم مقام صدر سیّد یوسف رضا گیلانی کا یوم تکبیر پر پیغام

قائم مقام صدریوسف رضاگیلانی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن پاکستان جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہوا، یوم تکبیرعلاقائی امن واستحکام برقراررکھنےکےعزم کاثبوت ہے۔

صدریوسف رضاگیلانی یہ بھی کہا کہ پاکستان تنازعات کےپرامن حل پرپختہ یقین رکھتاہے اور جارحیت رد کرنےکیلئے پرعزم ہے۔ ہمیں ایٹمی ریاست بننےکےسفر میں کئی مشکلات کاسامناکرناپڑا، ہماری قیادت اورسائنسدانوں نےمختلف چیلنجز کامقابلہ کیا، اور ہمیں اپنےسائنسدانوں اورانجینئرزکی محنت کااعتراف کرناہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آج کے دن ذوالفقارعلی بھٹوکی خدمات کوتسلیم کرتےہیں، ان کی کوششوں سے پاکستان ایٹمی ریاست بنا، اور نوازشریف کےایٹمی تجربات کرنےکی حمایت کے فیصلےکوسراہتے ہیں جبکہ ہم نے جوہری اثاثوں کی حفاظت کیلئےاقدامات کیےہیں۔

 وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کا یوم تکبیر پر پیغام 

یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کا میں پاکستان مسلم لیگ کی اعلی قیادت بالخصوص سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، اعلی فوجی قیادت اور پاکستان کے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔جن کے مصمم ارادے اور حوصلے کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ہمیشہ کیلیے ناقابل تسخیر ہو گیا۔

رانا تنویر نے یہ بھی کہا کہ آج کا دن یقینی طور پر ہمارے لیے باعث فخر ھے جب ہمارا ملک وطن عزیز دنیا کے نقشے پر ایک ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔

یوم تکبیر اس بات کا آئینہ دار ھے کہ اگر قوم متحد ہو اور ارادہ مضبوط تو کسی بھی بیرونی اور اندرونی خلفشار پھیلانے والوں کا بھر پور مقابلہ کر سکتے ہیں، اور انہیں شکست فاش دے کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط  بنا سکتے ہیں ، اور سب ملک کے دفاع اور پاکستان کی معیشیت کو مستحکم کرنے کیلیے سر سبز ہلالی پرچم تلے مل کر جمع ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں