Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس آج ہوگا

مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس آج مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں پارٹی کےنئےصدر کا انتخاب کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں نوازشریف کابلامقابلہ صدرمنتخب ہونےکاقوی امکان ہے جبکہ نوازشریف کوپارٹی صدر بنانےکیلئے11کاغذات نامزدگی حاصل کرلیےگئے ہیں واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی 12بجےتک پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع کروائےجائیں گے جبکہ پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی راناثنا کررہےہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت تمام تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کا موقع پر موجود ہونا ضروری ہو گا۔ایک ہی امیدوار میدان میں ہوا تو اسے بلامقابلہ فاتح قررا دیا جائے گا۔

 جنرل کونسل اجلاس میں قائد نواز شریف، قائم مقام پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز شریک ہوں گی۔

متعلقہ خبریں