محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موجودہ گرمی کی لہر یکم جون تک برقرار رہے گی، جبکہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرد آلود تیز ہواؤں یا آندھی کا بھی امکان ہے۔ تاہم سندھ کے دیگر شہروں جیسے قمبر شہداد کوٹ، دادو، لاڑکانہ، گھوٹکی، شکارپور اضلاع کے درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری جبکہ سانگھڑ، مٹیاری، حیدرآباد، میر پور، عمر کوٹ، بدین، تھرپارکر میں درجہ حرارت میں معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے یکم جون تک کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس دوران درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کی توقع ہے۔



















