Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اجرا، سعد رفیق قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی پر برس پڑے

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس کا اجرا کیا گیا جس  کے بعد خواجہ سعد رفیق قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کرنے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے دیا۔

سعد رفیق نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں جسمانی ریمانڈ چودہ روز سے بڑھا کر چالیس روز کرنا افسوسناک ہے، انہوں یہ بھی کہا کہ نیب آرڈیننس ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے۔

 خواجہ سعد رفیق نے مزید یہ بھی کہا کہ نیب آرڈیننس کو مختلف فوجی اور عدالتی آمروں نے شرمناک سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جبکہ بہت سے بے گناہ اس نیب قانون کا شکار ہوئے۔

مسلم لیگی رہنما نے مزید یہ بھی کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی حمائت نہیں کی جاسکتی اور مشکوک قانون سازی ہمیشہ نامناسب ہی رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں