Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہزاروں نوکریاں؛ بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے گرمی کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، ہم اسکولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 سے 30 ہزار استاتذہ کی بھرتیاں کریں گے۔

 وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بھرتیوں کے عمل کو چھٹیوں کے دوران مکمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں