Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں سے متعلق اہم ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دے دیا، 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی ہے۔

وزیراعظم نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق تقریباً 2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی، آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا، پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں