لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد نے ملاقات کی اور اس دوران وفد نے وزیراعظم کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر کو مقامی طور پر گاڑیاں تیار کرنی چاہئیں اور پاکستان کی آٹو پارٹس انڈسٹری کو بھی انٹر کا حصہ بننا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آٹو سیکٹر کو اپنی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ برآمد کرنا چاہیے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز کے وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللہ والا بھی شامل تھے۔



















