Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں اسٹیٹ بینک نے 31 مئی سے 20 جون 2024 تک اکاؤنٹس کی مختلف کیٹیگریز کیلئے ٹرانزیکشن/بیلنس کی حد کو عارضی طور پر بڑھا کر 50 لاکھ کر دیا ہے۔

 ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور آسان متبادل ادائیگی کے موڈ کے طور پر فروغ دے کر اس عرصے کے دوران ہونے والے اہم نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

جن اکاؤنٹس کیلئے حدیں بڑھا دی گئی ہیں ان میں برانچ لیس بینکنگ ایل ون، آسان اکاؤنٹ/ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور وہ مرچنٹ اکاؤنٹس جن کی زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد 5 ملین روپے ہے، شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کسانوں اور بیو پاریوں کیلئے معمول کی حد میں بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں