محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ذوالحج کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
اس طر ح عیدالاضحیٰ پیر 17 جون کو ہوگی۔ تاہم پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
دوسری جانب بین الاقوامی فلکیات مرکز کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند جمعہ 7 جون کو دیکھیں گے۔
چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی۔ یعنی 10 ذوالحج عید الاضحیٰ کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔



















