Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور میں ایف آئی کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد

پشاور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی کاروائی کے دوران  کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات کی کھیپ برآمد کر لی گئی ہے جبکہ کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق پشاور میں پہلی کارروائی گلبہار انم صنم چوک میں کی گئی جس کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کر لی گئی اور اس کاروبار میں ملوث تین ملزمان داود، سلیمان اور محمد علی کو گرفتارکر لیاگیا۔

 فیڈرل انویسٹی گیشن کی جانب سے دوسری کاروائی شعیب نامی ملزم کے گھر پر کی گئی جہاں سے  4 کروڑ 35 لاکھ روپے کی جعلی ادویات برامد کرلی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شعیب نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر فواد نے جعلی ادویات شراکت پر دیں تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شعیب کے اس بیان کے بعد تیسرا چھاپہ ڈاکٹر فواد کے گودام پر مارا گیا جہاں سے 2 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار روپے کی مزید جعلی ادویات برآمد ہوئی۔

ملزم ڈاکٹر فواد نے انکشاف کیا جعلی ادویات چارسدہ رزڑ، اور شبقدر سے لائیں گئیں تھی۔

اس کے بعد ایف آئی اے نے چوتھا چھاپہ چارسدہ رزڑ میں ایک گھر پر مارا گیا، جہاں سے ادویات کی تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والی مشینری برآمد کر لی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق اس کاروائی کے دوران مختلف کمپنیوں کی بڑی مقدار میں گولیاں اور انجیکشنز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ملزم معرفت شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، ان ادویات کی قیمت 50 لاکھ روپے تک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں