Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نجکاری کے باوجود کے الیکٹرک کا اپنی پیداوار کے بجائے سرکار پر انحصار

نیپرا دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک نجکاری کے باوجود ماضی میں  اپنی پیداوار کی بجائے سرکار پر انحصارکرتا رہا۔

کے الیکٹرک کو سال -23 2022 میں بجلی کی اپنی پیداوار میں قلت کا سامنا تھا تاہم کے ای ضرورت کو پرا کرنے کے لیے سی پی پی اے سے بجلی حاصل کرتا رہا۔

نیپرا دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک کا موجودہ پلانٹ امپورٹڈ فیول پر انحصار کرتا ہے، اور امپورٹڈ فیول کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہوتی ہے۔

دستاویز کے مطابق معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو اپنی طلب کے مطابق سستی بجلی پیدا کرنا ہے، سی پی پی اے سے مہنگی بجلی کا بوجھ کراچی کے صارفین پر ڈالا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں