وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، اور عدم برداشت کا کلچر ہمارے اور تمام پاکستانیوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں عدم برداشت کاکلچرپروان چڑھتے دیکھا ہے تاہم سماج میں جوچیزیں آجائیں وہ آہستہ آہستہ ہی تبدیل ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جسٹس تصدق جیلانی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔
وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ سب مل کر چلیں گے تو بحث مباحثے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جبکہ ہم سب میں یکساں چیز پاکستانیت ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے ایک فورس تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ سماج اور رویوں میں بتدیج تبدیلی آرہی ہے۔



















