Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ کے بعد جولائی میں 9 مئی کے ایشوز کو نمٹانا ضروری ہے، خرم دستگیر

رہنما ن لیگ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد جولائی میں 9 مئی کے ایشوز کو نمٹانا ضروری ہے۔

خرم دستگیر نے بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے تجربے کی وجہ سے ادارے تقسیم ہیں، بحرانوں میں 9 مئی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی میں جو شامل نہیں تھے ان کو رہا کرنا بھی ضروری ہے، فاشسٹ مائنڈسیٹ اقتدار کے لیے کچھ بھی کہہ اور کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا فوکس ملک میں سرمایہ کاری لانے پر ہے، بجٹ کے بعد جولائی میں 9 مئی کے ایشوز کو نمٹانا ضروری ہے، ملکی مفاد میں تجاویز پر بانی پی ٹی آئی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ایک شخص کی رہائی کی سودے بازی نہیں کریں گے، پی ٹی آئی قیادت ہر بات میں دھمکی دیتی ہے، ٹوئٹ کے پیچھے دھمکی ہے کہ نہیں مانا گیا تو ملک توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اعتراف کرتی ہے یہ ذاتی حملہ بیرون ملک سے ہورہا ہے، جمہوریت میں جھوٹ اور سچ کا فرق ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں