Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دو روز بعد قوم کے سامنے قومی ایجنڈا پیش کریں گے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دو روز بعد قوم کے سامنے قومی ایجنڈا پیش کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس آمدن کا 87 فیصد قرض، سود کی ادائیگی میں جاتا ہے، آئی پی پیز کو 2800 ارب کیپسٹی چارجز کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف کے حکم پر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت بہتری نہیں لاسکتی، سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ظلم و نا انصافی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے قومی ایجنڈا تشکیل دے دیا، دو روز بعد قوم کے سامنے قومی ایجنڈا پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں