Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے غیرقانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے غیرقانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو شاباشی دی ہے۔

شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنانے پر شہباز شریف نے پی این ایس یرموک پر تعینات افسران و اہلکاروں کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کے اہلکار و افسران کے پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور اس میں غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

اس سے قبل پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں منشیات سے نمٹنے کے لیے کامیاب آپریشن کیا۔

پی این ایس یرموک نے ہزاروں ڈالر مالیت کی تین سو اسی کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

انسداد منشیات آپریشن پاکستان کی سمندری فورس کی موثر نگرانی کا نتیجہ ہے، پاک بحریہ کے جنگی جہاز سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مستقل بنیادوں پر آپریشن کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں