Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائقِ تحسین ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائقِ تحسین ہے۔

محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ٹائم لائن میں پاسپورٹ کے اجراء کا مسئلہ حل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار تشکر کیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کا کہنا تھا کہ آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ آپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائقِ تحسین ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں