کراچی شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کے بعد رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔
کراچی شہر میں اس وقت جنوب مغرب سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔ تاہم شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ملک کے دیگر شہروں میں موسم کی صورتحال کچھ اس طرح رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
تاہم کوہستان، سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ،ابیٹ آباد، مانسہرہ ، بالاکوٹ، پشاور، کرم اوروزیرستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم کچھہ مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے سے بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔
ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔



















