Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی ہائی کمشنر کی قیادت میں لندن مشن بہترین کام کررہا ہے، محسن نقوی

لندن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی قیادت میں لندن مشن بہترین کام کررہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر محسن نقوی سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تیز تر نظام وضع کیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں۔

متعلقہ خبریں