Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن اور بدانتظامی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ادارے کو ختم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ نظام کو کھا جانے والے کینسر کو ختم کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

شہباز شریف نے مزید دیانتدار، سرشار اور موثر بیوروکریسی کی تعمیر کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ معیار کی عوامی خدمت کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند ہوگا۔

متعلقہ خبریں