پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہائیبریڈ نظام نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے، محسن نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی سیکرٹیریٹ غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا تھا۔
انہوں ںے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود سی ڈی اے عدالتی آرڈر ماننے سے انکاری ہے جس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں، میں ایف آئی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ہم سے تحقیقات کس چیز کے اوپر کرنا چاہتے ہیں، نہ ہم نے کوئی ایسی چیز کی ہے جس پر ایف آئی اے ہمیں بلا کر پوچھ تاچ کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بہت واضح ہے ہمود و کمیشن رپورٹ کوئی بھوٹان کی حکومت یا کسی اور حکومت نے نہیں سیکشن کیا تھا وہ حکومت پاکستان نے سیکشن کیا ہے، پاکستان کی جوڈیشری کے لوگوں نے اس کو سیکشن کیا تھا وہ بنی تھی اس کی رپورٹ آئی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سخت طبیعت کے شخص ہیں، روات میں جو جگہ حکومت نے مختص کی تھی وہ اسلام اباد سے 30 کلومیٹر دور جگہ ہے، مین سیری نگر ہائی وے پر مولانا فضل الرحمان نے جلسہ کیا تھا اور وہ ہمیں ملنی چاہیے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم کیسز کا مقابلہ کریں گے اور ان میں بری ہوں گئے، صنم جاوید، عالیہ حمزہ صاحبہ کو کل شام تک انہوں نے جیل میں ہی رکھا ہوا ہے ان کی روپکار تیار ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ ایس پی جیل خانہ جات واضح طور پر کہہ رہے ہیں میرے اوپر پریشر ہے میں چھوڑ نہیں سکتا، او بھائی کس چیز کا پریشر ہے کوئی اڑن تشری خلائی مخلوق آکر جیل کے اوپر بیٹھی ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ کیا ڈنڈے کے زور پر پریشرائز کیا گیا ہے، مریم نواز نے کیا ہے، آئی جی جیل خان نے جات نے کیا ہے، کون پریشرائز کر رہا ہے بات کریں منہ میں گونگلو ڈال کے بیٹھ کر کہہ رہے ہیں جی میرے اوپر پریشر ہے، یہ کوئی بنانا رپبلک انہوں نے بنا دیا ہے اس ریجیم کو ہم لوگ نہیں مانتے، ہائیبریڈ وائیبریٹ نظام جو ہے یہ پاکستان کی بنیادوں کو دیمک کی طرح خراب کیا ہوا ہے۔



















