Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الاضحیٰ؛ بڑی پابندیاں عائد کردی گئیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ پر بڑی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے کھالیں وصول کر سکیں گے۔

عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 لاگو ہو گی جبکہ جانوروں کے فضلے کو مین ہول یاکینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

عید پر دریاؤں، ندی نالوں، ڈیمزمیں نہانے، کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی اور عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں اضافی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں کمیشن یا بھتہ وصول نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے، پنجاب بھر میں کوئی غیرقانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونے دی جائے۔

متعلقہ خبریں