Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا طوفانی بارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا طوفانی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضھ رہے کہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں آندھی، طوفان اور بارش سے کے بعد شدید گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا تاہم مختلف حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت قصور، جہلم، سرگودھا، بھکر، پھالیہ، کالا باغ، خوشاب اور دیگر شہروں میں بادل برس پڑے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ پشاور، پٹن، مالم جبہ، پارا چنار، بالا کوٹ، کالام میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ40 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے  افراد کے بہترین علاج کی ہدایت  کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پی ڈی ایم  اے واسا اور انتظامیہ کو مستعد اور متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں