بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ ناردرن انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں چیئرمین نورینکو محمد شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور پنجاب اسپیڈ کا خصوصی ذکر کیا۔
ملاقات میں چیئرمین نورینکو نے شہباز شریف کی زیر نگرانی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی زیر سایہ لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بر وقت تیار ہوا۔
وزیراعظم نے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔



















