Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی چین کے گریٹ ہال آف پیپل آمد، گارڈ آف آنر پیش

بیجنگ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم کے اعزاز میں گریٹ ہال آف پیپل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے انکا استقبال کیا۔

اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی گارڈ آف آنر کی تقریب میں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر افراد بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کی چینی صدر عزت مآب شی جنپنگ، چینی ہم منصب، پریمئیر لی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زہاو لیجی سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیر اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آج چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے

متعلقہ خبریں