شہر قائد میں میں کہیں ہلکے اورکہیں گہرے بادلوں کا راج برقرار ہے جبکہ گزشتہ شب ہونے والی ہلکی بارش کے باوجود گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہرقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
اس وقت شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
بالائی اور وسطی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے جبکہ شام یا رات میں دادو، خیرپور، جیکب آباد، سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
صوبائی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
اس کے علاوہ ملاکند، سوات، شانگلہ، بونیر، چترال، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، خیبت اور کرم کے بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 21 اور کاکول میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ دیر میں 6, دروش 3, سیدو شریف، کالام اور بالاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی ڈیرہ اسماعیل میں 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا۔
جبکہ شام یا رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، فیصل آباد، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان، صادق آباد، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، ساہیوال، پاک پتن، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں تیز ہوائیں، آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
جبکہ شام یا رات میں خضدار، قلات، لسبیلہ، جھل مگسی، سبی، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسیٰ خیل، اورپنجگورمیں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔



















