Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ 7 ماہ کے بعد فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔

  ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی، دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے، پروازوں سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنیوالوں کو سہولت میسر ہو گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر پرواز روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، اسٹیشن مینیجر محمد عرفان، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔

متعلقہ خبریں