Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک نے قرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے دی ہے جبکہ اضافی فنڈز کی منظوری داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی جبکہ اس سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

عالمی بینک نے بتایا کہ اس سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاوٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ اس کے پہلے مرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔

متعلقہ خبریں