Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میئر کراچی کا میونسپل ٹیکس یونین کاونسلز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میونسپل ٹیکس یونین کاونسلز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی کا ٹیکس کراچی کی ترقی کے لئے منتخب نمائندوں میں تقسیم کریں گے، میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کی مد میں ماہانہ 30 کروڑ روپے سے زائد جمع کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے رقم اراکین سٹی کاؤنسل میں ترقیاتی کاموں کے لئے تقسیم کریں گے، تمام جماعتوں کے مابین فی یونین کاؤنسل ایک کروڑ روپے ترقی کاموں کے لئے مختص ہوں گے، ہر یونین کاؤنسل کے چیئرمین اپنے علاقے میں موجود مسائل کے مطابق اس فنڈ کو خرچ کرسکے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل ٹیکس کے الیکٹرک کے بلز میں جمع کیا جائے گا جو کے ایم سی کو منتقل ہوگا، عدالتی حکم پر سٹی کاؤنسل سے قرارداد منظور کرواکر اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ سٹی کاؤنسل میں 42 فیصد پیپلز پارٹی، 35 فیصد جماعت اسلامی،17 فیصد پی ٹی آئی اور باقی پانچ فیصد سے زائد دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں