پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
11 جون 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 607،166 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔
29 مئی سے 11 جون تک 16،721 افغان باشندوں میں 7621 مرد، 4587 خواتین اور 4513 بچے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 687 گاڑیوں میں 510 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔



















