بجٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجٹ کے حوالے سے معاملات ن لیگ، پی پی قیادت کی سطح پر طے پاگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی تمام تحفظات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دیگی اس کے علاوہ پیپلزپارٹی پارلیمان میں احتجاج و تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی جبکہ پی پی کی بعض تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔



















