ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں رعایت مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی لیکن عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔
یاد رہے پاکستان ریلوے نے عید پر 3 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ایک اسپیشل ٹرین 14 جون شام 6 بجکر 30 منٹ پر کراچی سے پشاور تک چلائی جائے گی۔
دوسری ٹرین 15 جون رات 9 بجے کراچی سے لاہور تک اور تیسری 14جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔



















