Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ

محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس دوران صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ  اتوار 23 جون تک کیا گیا ہے، اس پابندی کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش کیا گیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

متعلقہ خبریں