پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے ایک دن میں ٹریڈنگ کے دوران 3,448 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ پر ٹیکس عائد نا کرنے پر مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 3 پزار448 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ 100 انڈیکس دوبارہ 76 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور آج جمعرات کے روز اس دوران اتار چڑھاؤ کے بعد 3,448 پوائنٹس کی بڑی تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 4.4 فیصد فیصد بڑھ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جبکہ بجٹ کے اسٹاک اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات رہے۔
ہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 338 پوائنٹس قائم کرلی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔
ہنڈرڈانڈیکس 3410 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ دن بھر مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 294 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 87 کے شیئرز میں کمی ہوئی، جبکہ مارکیٹ میں 62 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 33 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 76,338 جبکہ کم ترین سطح 73,329 پوائنٹس رہی۔



















