قومی اسمبلی کے بجٹ میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ 12 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزہے جبکہ رواں مالی سال قومی اسمبلی کا بجٹ 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد تھا۔
ملازمین سے متعلق اخراجات کی مد میں سات ارب 71 کروڑ روپے جبکہ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں چار ارب 14 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔



















