Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب مؤخر کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اب کل قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم معاشی، سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر بھی قوم کو آگاہ کریں گے اور مستقبل کے لئے میگا پراجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں